حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس نے الہ الا اللہ کہا اور اس کے دل میں جَو برابر بھلائی (ایمان)ہو تو وہ (ایک دن ضرور) دوزخ سے نکلے گا اور جس نے لا الہ الا اللہ کہا اس کے دل میں گیہوں برابر بھلائی ہو وہ (ایک نہ ایک دن ضرور) دوزخ سے نکلے گا اور جس نے لا الہ الا اللہ کہا اور اس کے دل میں ذرے (چیونٹی) برابر بھلائی ہو وہ ایک نہ ایک دن ضرور دوزخ سے نکلے گا۔
(بخاری ،جلد اول کتاب الایمان ،حدیث نمبر:42)