حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک دن جبرائیل ں نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے تھے۔ اچانک رسول اللہ ﷺ نے ایک آواز سُنی آپ ﷺ نے سر اُوپر اٹھایا ۔ جبرائیل ں نے فرمایا یہ آسمان کاا ایک دروازہ ہے جس کو صرف آج ہی کھولا گیا اور آج سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا۔ پھر اس سے ایک فرشتہ نازل ہوا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا! یہ فرشتہ جو آج نازل ہوا یہ آج سے پہلے کبھی نازل نہیں ہوا۔ اس فرشتے نے آپ ﷺ کو سلام کیا اور کہا آپ کو اِن دو نوروں کی خو شخبری ہو جو صرف آپ ﷺ کو دےئے گئے ہیں اور آپؐ سے پہلے کسی بھی نبی کو نہیں دےئے گئے۔ ایک سورۂ الفاتحہ اور دوسرا سورۂ بقرہ کا آخری حصہ آپ ان میں سے جو حروف بھی پڑھیں گے آپ کو اس کا عظیم اجر مل جائے گا۔
(مسلم ، کتاب فضائل القرآن )