حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: رحمان کی عبادت کرتے رہو، کھانا کھلاتے رہو اور سلام پھیلا تے رہو (ان اعمال کی وجہ سے) جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ گے۔