حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺنے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ کلمات چار ہیں۔  سُبْحَان اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَآاِلٰہَ اِلَا اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ اَکْبَر  (ترجمہ: اللہ پاک ہے ، تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، اور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ، اور اللہ تعالیٰ بہت بڑا ہے) تم ان میں سے جس کلمہ کو پہلے کہو کوئی حرج نہیں ۔
(مسلم، کِتابُ الآداب )