حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ مکہ کے ایک راستے میں جا رہے تھے۔ آپ ﷺ کا ایک پہاڑ سے گزر اہوا جس کو ’’ جمد ان ‘‘ کہتے تھے آپؐ نے فرمایا۔ چلتے رہو یہ ’’ جمدان ‘ ‘ پہاڑ ہے۔ پھر فرمایا مفرد بہت آگے نکل گئے لوگوں نے عرض کیا مفرد کون ہیں؟ آپؐ نے فرمایا کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور عورتیں (فضیلت کے اعتبار سے بہترہیں)۔
(مسلم ، کتا ب الذکر والدعا وا لتوبۃوالا استغفا ر )