حضرت یسیرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے انہیں حکم فرمایا کہ وہ تکبیر اللہ اکبر و تقدیس سبحان الملک القدوس یا سبوح قدوس رب الملائکۃ والرّوح کا اہتمام (حفاظت )کیا کریں اور انہیں انگلیوں کے پوروں پر شمار کیا کریں۔ کیونکہ ان سے باز پرس ہوگی اور وہ جواب دیں گی (کلام کریں گی)۔
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصّلوٰۃ)