خیانت

  • حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتح خیبر کے دن صحابہ کرام رضی اللہ عنہ آپس میں گفتگو کررہے تھے فلاں شہید ہے فلاں شہید ہے یہاں تک کہ ایک شخص کا ذکر ہوا اور کہا گیا کہ وہ بھی شہید ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا ہر گز نہیں،میں نے اسے جہنم میں دیکھا ہے کیونکہ اس نے مال غنیمت سے ایک چادر چرائی تھی۔ پھر رسول اکرم ﷺ نے فرمایا۔ اے خطابؓ کے بیٹے اٹھو اور جاکر لوگوں میں اعلان کردو کہ جنت میں وہی جائیں گے جو ایمان دار ہیں۔ عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نکلا اور میں نے اعلان کردیا لوگو خبردار ہوجاؤ جنت میں وہی جائیں گے جو ایمان دار ہیں۔

    (مسلم ، کتاب الایمان)