حضرت مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس آدمی کو ہم نے کہیں عامل (ملازم) بنایا۔ اگر اس کے پاس بیوی نہیں ہے تو وہ شادی کرکے بیوی حاصل کرے اور اگر اس کے پاس خادم نہیں ہے تو وہ خادم حاصل کرے اگر اس کا گھر نہیں ہے تو وہ گھر حاصل کرے اور جو آدمی اس کے علاوہ کچھ اور لے گا تو وہ خیانت کرنے والا ہے۔
(ابوداوُد )