جھوٹ

  • حضرت بہنر بن حکیمؒ اپنے والد سے اور وہ اپنے والدؓ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اس شخص کے لئے ویل (ہلاکت، جہنم) ہے جو جھوٹی بات کرتا ہے تاکہ اس سے لوگ ہنسیں (جو لوگوں کو ہنسانے کے لئے جھوٹ بولتا ہے) اس کے لئے ویل ہے ویل ہے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4990)(ترمذی)