جھوٹ

  • حضرت عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری والدہ نے ایک روز مجھے بلایا اس وقت رسول اللہ ﷺ ہمارے گھر میں تشریف فرما تھے انہوں نے کہا آؤ، لے لو میں تمہیں دوں گی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم نے اسے کیا دینے کا ارادہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں اسے کھجور دوں گی۔ پس آپ ﷺ نے فرمایا سن لو۔ اگر تم نے اسے کوئی چیز نہ دیتیں تو تمہارے اوپر ایک جھوٹ لکھ لیا جاتا۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4991)