حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ میری ایک سوکن ہے کیا اس بات پر مجھے گناہ ہوگا کہ میں اس کے سامنے ایسی چیزوں کا اظہار کروں جو میرے خاوند نے مجھے نہیں دیں۔ آپ نے فرمایا جو کوئی اپنے پاس ایسی چیزوں کا اظہار کرے جو اس کو نہیں ملیں ایسے ہے جیسے جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والا (یعنی دہرا جھوٹ بولنے والا)۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4997)