حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس آدمی کا مقصد آخرت طلب کرنا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے دل کو غنی کردیتے ہیں اور اس کے تمام کاموں کے لئے اسباب مہیا کردیتے ہیں اور دنیا اس کے پاس فرمانبردار ہوکر آتی ہے اور جس آدمی کا مقصد دنیا حاصل کرنا ہو اللہ تعالیٰ اس کی غربت کو نمایاں کردیتے ہیں اور اس کے تمام کاموں کو مشکل کردیتے ہیں۔ دنیا اسے صرف اس قدر ملتی ہے جتنی اس کے مقدر میں ہے۔
(ترمذی)