اخلاق وکردارِ رسول ﷺ

  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے۔ اور رمضان میں جب حضرت جبرائیل ؑ آپؐ سے ملا کرتے بہت ہی سخی ہوتے اور جبریلؑ رمضان کی ہر رات میں آپؐ سے ملا کرتے اور آپؐ کے ساتھ قرآن کا ورد کرتے۔ غرض آنحضرت ﷺ (لوگوں کو) بھلائی پہچانے میں چلتی ہوا سے بھی زیادہ سخی تھے۔

    (بخاری ، جلد اول کتاب الوحی، حدیث نمبر5)