درود و سلام کی فضیلت

  • حضرت ابی طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول کریم ﷺ تشریف لائے، آپ ﷺ کے چہرہ پر خوشی کے آثار تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور کہا آپ ﷺ کا رب فرماتا ہے۔ اے محمد ﷺ، کیا آپ ﷺ کو پسند نہیں کہ آپ کی امت کا جو آدمی آپ پر ایک بار درود بھیجے میں اس پر 10 بار درود بھیجوں اور جو آدمی آپ ﷺ پر ایک بار سلام بھیجے تو میں اس پر 10 بار سلامتی نازل کروں۔

    (نسائی)