حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ کے اصحاب میں سے دو شخص عباد بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دوسرے میں سمجھتا ہوں اسید بن حضیرؓ تھے اندھیری رات میں آنحضرت ﷺ کے پاس سے نکلے ( اپنے گھر جانے کو) ان کے ساتھ ( نور کے) دو چراغ ہوگئے جوان کے آگے روشنی دے رہے تھے جب وہ ایک دوسرے سے جدا ہوئے تو ہر ایک کے ساتھ ایک ایک چراغ رہ گیا جو گھر تک ساتھ رہا۔
(بخاری ،جلد اول ، کتاب الصلٰوۃ ،حدیث نمبر 449)