حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ پس وہاں سے ایک شخص کا گزر ہوا تو اس شخص نے کہا اے اللہ کے رسولؐ! میں اس (گزرنے والے) شخص سے محبت کرتا ہوں۔ نبی ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا۔کیا تم نے اسے بتایا ہے؟اس نے کہا نہیں۔ آپؐ نے فرمایا۔اسے بتاؤ۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ ان دونوں کی آپس میں ملاقات ہوئی تو اس نے اسے کہا۔میں اللہ کی رضا کی خاطر تم سے محبت کرتا ہوں اس (دوسرے) شخص نے جواب دیا کہ وہ ذات تم سے محبت کرے جس کی وجہ سے تم مجھ سے محبت کرتے ہو۔
(سنن ابی دا وُد جلد سوئم کتاب الادب:5125)