حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا۔جو اللہ کو ملنا چاہے اللہ بھی اسے ملنا چاہے اور جو اللہ کے ملنے سے ناخوش ہو اللہ بھی اس کے ملنے سے ناخوش ہوتا ہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما نے کہا کہ میں نے پوچھا یارسول اللہؐ! ہم سب موت کو برا جانتے ہیں یعنی کسی کا دل موت (کی طرف) راغب نہیں۔ آپؐ نے فرمایا۔ اس کا یہ مطلب نہیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ جب مومن کو ا للہ کی رحمت اور خوشی کی بشارت ہوتی ہے تو وہ جنت چاہتا ہے اور اللہ سے ملنا ،اور اللہ بھی اس سے ملنے کا مشتاق ہوتا ہے۔ اور کافر کو جب اللہ کے عذاب اور غصہ کی بشارت ہوتی ہے تواللہ کے ملنے کو برا جانتا ہے اور اللہ بھی اس سے ملنے کو دوست نہیں رکھتا ۔
(جامع ترمذی جلد اول باب الجنائز:1067)