تلاوتِ قرآ ن

  • حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرو (اس کے بعد) اس کی تلاوت کرتے رہو۔ یاد رکھو جب کوئی آدمی اس کی تعلیم حاصل کرتا ہے پھر تلاوت کرتا ہے اور اس کو نماز میں پڑھتا ہے تو اس کی مثال اس تھیلے کی مانند ہے جو کستوری سے بھرا ہوا ہے، اس کا منہ کھلا ہوا ہو اور اس کی خوشبو ہر جگہ مہک رہی ہو اور اس آدمی کی مثال جس نے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کی پھر وہ (غافل ہوکر) سوتا رہا تو قرآن کریم اس کے دل میں اس تھیلے کی مانند ہے جس میں کستوری بھری ہے (لیکن) اس کا منہ (رسی کے ساتھ) باندھا گیا ہو۔

    (ترمذی، نسائی، ابن ماجہ )