حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا گیا ہم اس وقت بوجھ اٹھایا کرتے تھے یعنی مزدوری کیا کرتے تھے، ابوعقیل رضی اللہ عنہ نے آدھا صاع (اڑھائی کلو) صدقہ دیا ایک اور شخص ان سے زیادہ لے کر آیا۔ منافقوں نے کہا کہ اس صدقہ کی اللہ تعالیٰ کو ضرورت نہیں ہے اور دوسرے نے تو محض دکھلاوے کے لئے صدقہ دیا ہے۔ اس وقت یہ آیت نازل ہوئی۔ ’’جو لوگ بخوشی صدقہ دینے والوں پر اور ان لوگوں پر طنز کرتے ہیں جو صرف اپنی محنت و مزدوری کے تناسب سے صدقہ دے پاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان پر طنز کرتا ہے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔ (التوبہ۹: آیت ۷۹)
(مسلم ،کتاب الزکوۃ )