دُعا کے آداب اورفضائل

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ پاک ہے اور وہ پاک چیز کے سوا کسی اور چیز کو قبول نہیں کرتا اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو وہی حکم دیا ہے جو رسولوں کو حکم دیا تھا اور فرمایا (ترجمہ) اے (میرے) رسولو پاک چیزیں کھاؤ اور نیک کام کرو میں تمہارے کاموں سے باخبر ہوں (سورۃ مومن ۲۳ آیت۵۱) اور فرمایا (ترجمہ) اے مومنو ہماری دی ہوئی چیزوں میں سے پاک چیزیں کھاؤ (سورہ البقرہ ۲ آیت۱۷۲) پھر آپ ﷺ نے ایسے شخص کا تذکرہ کیا جو لمبا سفر کرتا ہے اور اس کے بال گرد آلود ہیں اور پھر ہاتھ آسمان کی طرف اٹھاتا ہے اور کہتا ہے یارب یارب حالانکہ اس کا کھانا حرام کا ہے اور پینا حرام کا اور اس کا لباس حرام کا اور اس کی مکمل غذا حرام کی پھر اس کی دعا کیسے قبول ہو۔

    (مسلم، کتاب الزکوۃ)