حضرت ابن سعید ؒ بیا ن کرتے ہیں کہ میں دعا کررہا تھا ’’الٰہی میںآپ سے جنت ،اس کی نعمتوں ،رعنا ئیوں ،اور فلاں (سختیوں)سے تیری پنا ہ چا ہتا ہو ں میرے والد (سعد بن ابی وقاصؓ )نے کہا اے پیا رے بیٹے میں نے رسول اللہ ﷺ کو فر ما تے ہو ئے سنا ہے کہ عنقریب ایسے لو گ ہو نگے جو دعا ؤں میں مبا لغہ کریں گے (حد سے بڑھیں گے ) تم ایسے لو گو ں میں سے نہ ہو جاؤ۔کیو نکہ اگر تمہیں جنت ملے گی تو پھر اس کی تما م نعمتیں بھی مل جا ئیں گی اور اگر تم آگ سے بچ گئے تو پھر اس کی تما م سختیوں سے بھی بچ جا ؤ گے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتا ب الصلوٰۃ :1480)