دُعا کے آداب اورفضائل

  • حضرت فضا لہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو نما ز میں دعا کرتے ہو ئے سنا ،اس نے اللہ تعا لیٰ کی عظمت بیا ن کی نہ نبی ﷺ پر درودو بھیجا تو رسول اللہ ﷺ نے فر ما یا’’ا س نے جلدی کی ‘‘پھر اسے بلا یا ،اسے یا کسی اور سے فر ما یا تم میں سے کو ئی شخص نما ز پڑھے تو پہلے اللہ تعا لیٰ کی تمحید و تقدیس (عظمت و بڑائی)بیا ن کرے ،پھر نبی ﷺ پر درودو بھیجے اور پھر اس کے بعد جوچا ہے دعا کرے.

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتا ب الصلوٰۃ :1481)