حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضر ت ﷺ نے فرمایا! جنت میں ایک دروازہ ہے جس کو ریان کہتے ہیں روز دار لوگ بہشت میں اس دروازے سے جائیں گے روزہ داروں کے سوا کوئی اس میں سے نہ جائے گا۔ پکارا جائے گا روزہ دار کہاں ہیں ؟ وہ اُٹھ کھڑے ہوں گے اِن کے سوا اِس میں سے کوئی نہ جائے گا۔ جب وہ جاچکیں گے تو یہ دروازہ بند ہو جائے گاکوئی اس میں نہ جا سکے گا۔
(بخاری، جلد اوّل، کتاب الصوم، حدیث نمبر 1778 )