حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا یا اللہ ! سر مُنڈانے والوں کو بخش دے، لوگوں نے عرض کیا اور بال کترانے والوں کو۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ سر منڈانے والوں کو بخش دے۔ لوگوں نے عرض کیا اور بال کترانے والوں کو، آپؐ نے تین بار یہی فرمایا بال منڈوانے والوں کو۔ پھر چوتھی بار میں فرمایا بال کترانے والوں کو۔
(بخاری ، جدل اوّل، کتاب المناسک، حدیث نمبر 1622 )