حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے انصار کی ایک عورت (ام سنان) سے فرمایا تو ہمارے ساتھ حج کیوں نہیں کرتی! وہ کہنے لگی میرے پاس پانی لادنے والا ایک اونٹ تھا۔ اس پر فلانے کا باپ یعنی اس کا خاوند اور اس کا بیٹا سوار وہ کر کہیں چل دیا ہے ایک ہی اونٹ چھوڑ گیا ہے ،اس پر ہم پانی لادتے ہیں۔ آپ نے فرمایا جب رمضان آئے تو عمرہ کرے۔ رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے یا ایسا ہی کچھ فرمایا۔
(بخاری، جلد اوّل، کتاب العمرہ، حدیث نمبر 1668 )