حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک احرام والے شخص کو اس کی اونٹی نے گردن تو کر مار ڈالا وہ آنحضرت ﷺکے سامنے لایا گیا آپؐ نے فرمایا اس کو غسل اور کفن دو لیکن اس کا سر نہ چھپاؤ، اِس کو خوشبو لگاؤ کیونکہ وہ قیامت کے دن لبیک کہتا ہوا اُٹھے گا۔
(بخاری ، جلد اوّل، کتاب المناسک، حدیث نمبر 1723 )