حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جہینہ کی ایک عورت آنحضرت ﷺکے پاس آئی کہنے لگی میرے ماں نے حج کی منت مانی تھی لیکن وہ حج کرنے سے پہلے مرگئی۔ کیا میں اس کی طرف سے حج کروں؟ آپؐ نے فرمایا ہاں اس کی طرف سے حج کر بھلا بتلا اگر تیری ماں پر کسی کا قرض ہو تو ادا کرے گی (اس نے کہا ضرور) آپؐ نے فرمایا پھر اللہ کا قرض ادا کرنا تو بہت ضروری ہے۔
(بخاری ، جلد اوّل، کتاب المناسک حدیث نمبر 1735 )