حج و عمرہ

  • حضرت عاس بن ربیعہ سے روایت ہے کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو حجر اسود کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا ا ور فرماتے تھے کہ میں تجھ کو بوسہ لیتا ہوں اور جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے یعنی کچھ نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا اور اگر میں نہ دیکھتا رسول اللہ ﷺکو بوسہ لیتے ہوئے تجھ کو تو کبھی بوسہ نہ لیتا۔

    (جامع ترمذی، جلد اوّل، باب الحج) (860)