تقدیر

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ ﷺ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے ماں کے رحم پر ایک فرشتہ مقرر کررکھا ہے جو عرض کرتا ہے یہ نطفہ ہے۔ اے رب اب یہ جما ہوا خون ہے اے رب یہ خون کا لو تھڑا ہے پھر جب اللہ تعالیٰ اس کے پیدا کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو فرشتہ عرض کرتا ہے۔ اے رب یہ نر ہے یا مادہ، شقی ہے یا سعید؟ اس کا رزق کتنا ہے اور اس کی عمر کیا ہے؟ پس اس طرح اس کی ماں کے پیٹ میں ہی سب کچھ لکھ دیا جاتا ہے۔

    (بخاری)(مسلم ، کتاب القدر)