حج و عمرہ

  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ ﷺنے فرمایا اللہ تعالیٰ کسی بھی دن یوم عرفہ سے زیادہ اپنے بندوں کو دوزخ سے آزاد نہیں فرماتے اللہ تعالیٰ یوم عرفہ (اپنے بندو ں سے) بہت زیاد قریب ہوتے ہیں اور فرشتوں کے سامنے اپنے بندوں پر فخر کرتے ہیں اور فرماتے ہیں یہ بندے کس (اچھے ) ارادوں سے آئے ہیں ۔

    (مسلم ، کتاب الحج)