حج و عمرہ

  • حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺنے فرمایا میں مدینہ کے دونوں پتھریلے کناروں کے درمیان والے حصہ کو حرم قرار دیتا ہوں نہ تو مدینہ کے خاردار درختوں کو کاٹا جائے گا اور نہ ہی مدینہ میں شکار کیا جائے گا۔ اور آپ ﷺنے فرمایا یہ مدینہ ان کے لئے بہتر ہے کاش کہ یہ جان لیں تو جو آ دمی مدینہ میں رہنے سے انکار کرکے مدینہ چھوڑ دے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ میں یہاں ایسے آدمی کو جگہ عطا فرمائیں گے جو اس سے بہتر ہوگا اور جو آدمی بھی مدینہ کی بھوک پیاس اور محنت مشقت پر صبر کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کی سفارش کروں گا اور اس کے حق میں گواہی دوں گا۔

    (مسلم، کتاب الحج)