حج و عمرہ

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا یہ پہاڑ (احد) ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔ پھر جب آپؐ مدینہ آگئے تو فرمایا ؛ اے اللہ میں ان دونوں پہاڑوں کے د رمیانی حصہ کو حرم قرار دیتا ہوں جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حر م قرار دیا تھا (اور آپؐ نے دعا فرمائی) اے اللہ مدینہ والوں کے لئے اِن کے ناپ تول میں برکت عطا فرمائیے۔

    (مسلم،کتاب الحج)