حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جس کے پا س خوراک اور سواری ہو جو پہنچا دے اس کو بیت اللہ تک اور پھر بھی حج نہ کرے تو کوئی فرق نہیں کہ مرے یہودی یا نصرانی (اس لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے ’’ان لوگوں پر حج فرض ہے جو بیت اللہ جانے کے راستے کی طاقت رکھتا ہے ‘‘)۔
(جامع ترمذی، جلد اوّل، باب الحج) (812)