حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ تمام بنی آدم کے دل، رحمن (اللہ) کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہیں جس کے لئے چاہتا ہے اسے پھیر دیتا ہے اس لئے رسول کریم ﷺ یہ دعا بار بار پڑھتے تھے۔  اللہم مصرف القلوب صرف قلوبنا علی طاعتک۔  (ترجمہ: اے اللہ، دلوں کے پھیرنے والے، ہمارے دلوں کو اپنی اطاعت پر پھیر دیجئے)
(مسلم ، کتاب القدر)