تقدیر

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک طاقت ور مومن کمزور مومن سے زیادہ اچھا اور زیادہ محبوب ہے اور ہر ایک میں خیر ہے جو چیز تم کو نفع دے اس میں حرص کرو۔ اللہ کی مدد چاہو اور تھک کر نہ بیٹھ جاؤ۔ اگر تم پر کوئی مصیبت آئے تو یہ نہ کہو کاش میں ایسا کرلیتا۔ البتہ یہ کہو یہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہے اس نے جو چاہا کردیا، یہ لفظ ’کاش‘ شیطان کہلواتا ہے۔

    (مسلم،کتاب القدر)