حضرت عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص اذان سن چکے پھر یوں دُعا کرے ’’اے میرے اللہ جو اس پوری پکار کا ربّ ہے اور قائم رہنے والی نماز کا ،محمد ﷺ کو (قیامت کے دن) وسیلہ عنایت کر اور بڑا رتبہ اور مقام محمود پر اِن کو کھڑا کر جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ‘‘ تو قیامت کے دن میری شفاعت اس کے لئے ضرور ہوگی۔
(بخاری ، جلد اوّل، کتاب الاذان، حدیث نمبر 585 )