تقدیر

  • حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ ہر امت کے مجوس ہیں اور اس امت کے مجوس وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ تقدیر کچھ بھی نہیں۔ ان میں سے کوئی مرجائے تو اس کے جنازہ میں شریک نہ ہو اور ان میں سے کوئی بیمار ہوجائے تو اس کی عیادت نہ کرو۔ وہ دجال کے ساتھی ہیں اور یہ اللہ پر حق ہے کہ انہیں دجال کے ساتھ ملادے۔

    (سنن ابی داوُ د، جلد سوئم کتاب السنۃ 4692)