حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ایک مشت خاک سے پیدا کیا جسے تمام زمین سے لیا تھا بس بنو آدم زمین (کی خاصیت) کے مطابق پیدا ہوئے۔ ان میں سے کوئی سفید اور کالا پیدا ہوا اور کوئی ان (سرخ و سفید اور کالے) کے درمیان اور ان میں سے کوئی نرم مزاج ہے تو کوئی سخت مزاج اور اسی طرح خبیث و طیب۔
(ترمذی ،ابوداوُد، باب الایمان بالقدر) (سنن ابی داوُ د، جلد اول کتاب السنۃ 4693)