حضرت عمیررضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ وہ عملیات جنہیں ہم شفا کے لئے پڑھتے ہیں اور وہ دوائیں جنہیں صحت کے حصول کے لئے ہم استعمال کرتے ہیں اور وہ چیزیں جنہیں اپنی حفاظت کے طور پر ہم استعمال کرتے ہیں مثلا (ڈھال، دم، وغیرہ) کیا یہ چیزیں اللہ کی تقدیر کو بدل دیتی ہیں؟ آپؐ نے فرمایا یہ بھی اللہ کی تقدیر کے مطابق ہیں۔
(مشکوۃ ، کتاب الایمان بالقدر)