حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ کوئی آدمی اس وقت تک مومن نہیں بن سکتا جب تک کہ وہ چار چیزوں پر ایمان نہ لائے۔ ۱۔وہ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے علاوہ کوئی حقیقی معبود نہیں۔ ۲۔یہ بھی گواہی دے کہ میں اللہ کا بھیجا ہوا سچا رسولؐ ہوں۔ ۳۔موت اور مرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے پر یقین رکھے۔ ۴۔تقدیر پر ایمان رکھے۔
(ترمذی، ابن ماجہ باب الایمان بالقدر)