حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جمعہ کے دن تم میں سے کوئی اونگھنے لگے تو اپنی جگہ سے ہٹ کر بیٹھ جائے یعنی ذرا سا دائیں بائیں ہوکر بیٹھ جائے۔