حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ غزوہ تبوک میں تھے تو اگر کوچ کرنے سے پہلے سورج ڈھل جاتا تو آپؐ ظہر اور عصر کو جمع کرلیتے اگر سورج ڈھلنے سے پہلے کوچ کرلیتے تو ظہر کو عصر کے وقت تک موخر کرتے (اور ان دونوں کو جمع کرتے) اور مغرب میں بھی ایسے ہی کرتے ۔اگر سفر شروع کرنے سے پہلے سورج غروب ہوجاتا تو مغرب اور عشاء کو جمع کرلیتے اگر سورج غروب ہونے سے پہلے سفر شروع کردیتے تو مغرب کو عشاء کے وقت تک موخر کرتے پھر ان دونوں کو جمع کرتے۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوۃ1208)