دعائیں

  • حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے  بسم اللہ توکلت علی اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ  (میں اللہ کا نام لے کر نکل رہا ہوں، اللہ ہی پر میرا بھروسہ ہے کسی خیر کے حاصل کرنے یا کسی شر سے بچنے میں کامیابی اللہ ہی کے حکم سے ہوسکتی ہے )اس وقت اس سے کہا جاتا ہے (یعنی فرشتے کہتے ہیں) تمہارے کام بنادیئے گئے اور تمہاری ہر شر سے حفاظت کی گئی۔ شیطان (نامراد ہوکر) اس سے دور ہوجاتا ہے۔

    (ترمذی)