حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جس شخص نے بازار میں قدم رکھتے ہوئے یہ کلمات پڑھے  لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد یحیی ویمیت وھو حی لا یموت بیدہ الخیر وہو علی کل شئی قدیر۔  اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس لاکھ نیکیاں لکھ دیتے ہیں اور اس کی دس لاکھ خطائیں مٹادیتے ہیں اور دس لاکھ درجے اس کے بلند کردیتے ہیں۔ ایک روایت میں دس لاکھ درجے بلند کرنے کی بجائے جنت میں ایک محل بنادینے کا ذکر ہے۔
(ترمذی)