دعائیں

  • حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر ما یا جو شخص کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھ لے  الحمد للہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ وفضلنی علی کثیر ممن خلق تفضیلا  ترجمہ۔ (سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جنہوں نے مجھے اس حال سے بچایا جس میں تمہیں مبتلا کیا اور اس نے اپنی بہت سی مخلوق پر مجھے فضیلت دی)۔ تو اس دعا کا پڑھنے والا اس پریشانی سے زندگی بھر محفوظ رہے گا خوا ہ وہ پریشانی کیسی ہی ہو۔

    (ترمذی)