دعائیں

  • حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے تو آپ کی نظر ایک انصاری شخص پر پڑی جن کا نام ابو امامہ تھا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ابو امامہ کیا بات ہے میں تمہیں نماز کے وقت کے علاوہ مسجد میں (الگ تھلگ) بیٹھا ہوا دیکھ رہا ہوں حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ مجھے غموں اور قرضوں نے گھیر رکھا ہے۔آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں ایک دعا نہ سکھلادوں جب تم اس کو کہو گے تو اللہ تعالیٰ تمہارے غم دور کردینگے اور تمہارا قرض اتروادینگے۔ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ ضرور سکھادیں۔آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا صبح و شام یہ دعا پڑھا کرو۔  اللہم انی اعوذبک من الہم والحزن و اعوذبک من العجز والکسل واعوذبک من الجبن والبخل و اعوذبک من غلبۃ الدین وقہر الرجال۔  ترجمہ۔( میں فکر اور غم سے آپ کی پناہ لیتا ہوں اور میں بے بسی اور سستی سے آپ کی پناہ لیتا ہوں اور میں کنجوسی اور بزدلی سے آپ کی پناہ لیتاہوں اور میں قرض کے بوجھ میں دبنے سے اور لوگوں کے میرے اوپر دباؤ سے آپ کی پناہ لیتا ہوں)۔ حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے صبح و شام اس دعا کو پڑھا تو اللہ تعالیٰ نے میرے غم دور کردیئے اور میرا سارا قرضہ بھی ادا کروادیا۔

    (ابوداوُد )