دعائیں

  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے جب رسول اکرم ﷺ کے گھر والوں میں سے کوئی بیمار ہوتا تو آپ ﷺ قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھ کر اس پر دم کرتے تھے۔ جب آپ ﷺ مرض وفات( وہ مرض جس میں آپ ﷺ کا انتقال ہوا )میں مبتلا تھے تو میں آپ ﷺ پر دم کرتی اور آپﷺ کے ہاتھ کو آپ ﷺ پر پھیرتی کیونکہ آپ ﷺ کے ہاتھ میں میرے ہاتھ سے زیادہ برکت تھی۔

    (مسلم، کتاب السلام )