حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص صبح و شام کے وقت سبحان اللہ وبحمدہ (ترجمہ: اے اللہ آپ اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہیں) سو مرتبہ پڑھتا ہے قیامت کے دن کوئی شخص اس سے زیادہ اچھے اعمال نہیں لاسکتا۔ سوائے اس شخص کے جس نے اس سے زیادہ ان کلمات کو پڑھا۔
(مسلم ، کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار )