حضرت ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ سے آگاہ نہ کروں؟ میں نے کہا۔ کیوں نہیں آپ ﷺ نے فرمایا۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔ ترجمہ۔ (گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ کی طرف سے ہے)۔
(مسلم، کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار)