حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب مرغ کی اذان سنو تو اللہ تعالیٰ سے فضل کا سوال کرو کیونکہ مرغ فرشتہ کو دیکھ کر اذان دیتا ہے اور گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو کیونکہ گدھا شیطان کو دیکھ کر آواز نکالتا ہے۔
(مسلم، کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار)